ٹرمپ کو جواب دینے کیلئے وزارت خارجہ کے بڑوں نے سر جوڑ لیئے

اسلام آباد: پاکستان نے امریکا کی نئی افغان پالیسی کا موثر سفارتی ردعمل تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کو نئی پالیسی پر موثر سفارتی ردعمل دینے کے لئے حکومت نے دفتر خارجہ میں اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں نئی امریکی افغان پالیسی کے جواب میں سفارتی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، ڈی جی امریکا، ڈی جی اقوام متحدہ، ڈی جی افغانستان منصور خان، ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا سمیت دیگر عہدیداران شرکت کریں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی حکام کے متوقع سخت ردعمل یا پابندیوں کی صورت میں آپشنز پر غور ہوگا اور اجلاس میں سخت امریکی بیانات پر دوست ممالک کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے متوقع دورہ امریکا سے متعلق بھی پالیسی بنائی جائے گی۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج پاکستان، افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق اپنی نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں مگر وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے، پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔ پاکستان کے خلاف سخت رویہ اپناتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہمارا ساتھ دینے سے پاکستان کو فائدہ اور دوسری صورت میں نقصان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

کامیاب جوان پروگرام ملک بھر میں زبردست پذیرائی

کامیاب جوان پروگرام ملک بھر میں زبردست پذیرائی

اسلام آباد: وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کو ملک بھر میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے