میرا آئٹم سونگ کرنے کا وقت گزر گیا ہے اب میں کسی فلم میں آئٹم سونگ نہیں کروں گی، اداکارہ نور

لاہور: نامور اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ میرا آئٹم سونگ کرنے کا وقت گزر گیا ہے اب میں کسی فلم میں آئٹم سونگ نہیں کروں گی۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جس دور میں فلم انڈسٹری اپنے عروج پر تھی اور میں مسلسل فلموں میں کام کر رہی تھی اس وقت آئٹم  سونگ کا رواج نہیں تھا ، اب میں ایک بیٹی کی ماں بن چکی ہوں اور میں سمجھتی ہوں کہ اب میرے لیے آئٹم سونگ کرنا مناسب نہیں۔لیکن فلم انڈسٹری کے لئے میری خدمات پہلے کی طرح آج بھی ہیں اور جو بھی اچھی فلم بنے گی میں اس میں ضرور کام کروں گی۔نور نے کہا کہ مجھے جاوید شیخ نے اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے اور سکرپٹ پڑھنے کے بعد میں فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کروں گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف رضا میر امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

آصف رضا میر امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

کراچی:  لیجنڈ اداکار آصف رضا میر امریکا کے مشہور ٹیلی ویژن چینل ایچ بی او …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے