امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ شمالی وزیرستان میں

راولپنڈی: پاکستان کے دورے پر آئے امریکی وفد نے یو ایس سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ایل ووٹل کی سربراہی میں شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاک فوج کے آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو ایس سینٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف ایل ووٹل کی قیادت میں امریکی وفد شمالی وزیرستان ایجنسی پہنچا، تو کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر امریکی وفد کو شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشنز اور پاک افغان بارڈر سکیورٹی مکینزم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ سرحد پر نگرانی مزید بڑھا دی گئی ہے۔ وفد کو شمالی وزیرستان کی سماجی و معاشی ترقی بشمول عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ امریکی وفد نے علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے پاک فوج اور مقامی قبائل کی قربانیوں اور کاوشوں کو بھی سراہا۔ وفد نے پاک افغان مشترکہ بارڈر سیکیورٹی تعاون کی اہمیت کا بھی اعتراف کیا۔ بعد ازاں امریکی وفد نے آرمی پبلک اسکول میرانشاہ کا بھی دورہ کیا اور طالب علموں سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں

ڈاکٹرز نے, ہڑتال کرتے ہوئے, ایمرجنسی سروسز کے, سوا تمام, سروسز ,معطل کردیں

ڈاکٹرز نے ہڑتال کرتے ہوئے ایمرجنسی سروسز کے سوا تمام سروسز معطل کردیں

پشاور:خیبرپختونخوا میں ڈاکٹرز کے بڑے پیمانے پر تبادلے، سرکاری اسپتالوں کی نجکاری اور کرپشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے