عالمی شہرت یافتہ تن ساز لاہور پہنچ گئے، شہریوں کا بھرپور خیرمقدم

لاہور: لاہور میں پہلی بار منعقد ہونے والی دو روزہ فٹنس ایکسپو میں شرکت کے لیے تین انٹرنیشنل باڈی بلڈرز پہنچ گئے ہیں جن میں امریکا سے تعلق رکھنے والے کائی گرین اور ایڈم پیز جب کہ برطانیہ کے عارف مرزا شامل ہیں۔لاہور میں 19 اور 20 اگست کو دو روزہ فٹنس ایکسپو منعقد ہوگی جس میں غیر ملکی باڈی بلڈز بھی شریک ہوں گے۔ تینوں باڈی بلڈرز پی کے 185 کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے۔ لاہور ائیرپورٹ پر فٹنس ایکسپو کے منتظمین سلمان واہلہ اور فٹنس ایکسپو کے میڈیا مشیر نسیم قریشی نے غیرملکی باڈی بلڈرز کا استقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تن ساز کائی گرین نے کہا کہ باڈی بلڈرز کی قوت بخش ادویات استعمال کرنے کے سخت خلاف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا ہے یہاں بہت پیار مل رہا ہے اور ایکسپو میں ہونے والی نمائش مثبت سرگرمیوں کی جانب اچھا اقدام ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق انٹرنیشنل فٹ بالرز کے بعد عالمی شہرت یافتہ باڈی بلڈرز کی آمد پاکستان میں عالمی کھیلوں کی بحالی کی جانب پیش رفت ہے جس کے ذریعے ملک کا تاثر بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رونالڈینیو کی قیادت میں عالمی شہریت یافتہ آٹھ غیر ملکی فٹبالرز نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نووک جوکووک جاپانی سومو ریسلر سے ٹکرا گئے، ایک انچ بھی نہ ہلا سکے

نووک جوکووک جاپانی سومو ریسلر سے ٹکرا گئے، ایک انچ بھی نہ ہلا سکے

ٹوکیو:   ٹینس اسٹار نووک جوکووک جاپانی سومو ریسلر سے ٹکرا گئے تاہم انھیں ایک انچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے