ورلڈ الیون کی قیادت کیلیے ڈیرن سیمی مضبوط امیدوار، فلاورمنیجر ہوں گے

لاہور: پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کی قیادت کیلیے ڈیرن سیمی مضبوط امیدواربن گئے۔ پی سی بی آئندہ ماہ ورلڈ الیون کی لاہور میں میزبانی کی تیاری کررہا ہے، سیکیورٹی کلیئرنس کیلیے پنجاب حکومت کے جواب کا انتظار ہے، ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کی قیادت کیلیے ڈیرن سیمی مضبوط امیدوار کے طورپرسامنے آئے ہیں جب کہ برینڈن میک کولم کا نام بھی لیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پی سی بی نے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے بھائی اینڈی فلاور کو ٹیم کا منیجر مقرر کیے جانے کی تصدیق کردی ہے، سابق زمبابوین کرکٹر نے برطانوی کھلاڑیوں سے رابطے تیز کردیے، ان میں سے چند نے پاکستان آمد پر مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ فائنل کا نتیجہ درست نہیں تھا، مشکل میں پڑگیا ہوں، انگلش کپتان آئن مورگن

ورلڈ کپ فائنل کا نتیجہ درست نہیں تھا، مشکل میں پڑگیا ہوں، انگلش کپتان آئن مورگن

لندن : ورلڈ کپ کی فاتح انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے