ورلڈ الیون کا دورہ: ہاشم آملہ اورعمران طاہر پاکستان آنے پر آمادہ

لاہور: ہاشم آملہ اورعمران طاہر نےورلڈ الیون کی طرف سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنےکیلیے پاکستان آنے پرآمادگی ظاہرکردی ہے۔ ستمبرمیں شیڈول ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کیلیے پی سی بی کی کوششیں جاری ہیں، ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹرزہاشم آملہ اورعمران طاہرنے پاکستان آنے پرآمادگی ظاہرکردی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاورکے بھائی اینڈی فلاورکو ورلڈ الیون کا منیجرمقررکیا گیا تھا جو ورلڈ الیون کے انتخاب کیلیے کھلاڑیوں کے ساتھ رابطےمیں ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ہاشم آملہ اورعمران طاہرکی آمادگی کے بعد دونوں پلئیرز کےساتھ معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ آئندہ چند روز میں ورلڈ الیون کیلیے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ الیون کا ستمبرمیں دورہ پاکستان شیڈول ہے اورلاہورمیں 10 سے 15 ستمبر تک تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہونے کے امکان ہے۔ مہمان ٹیم کی قیادت کیلیے ڈیرن سیمی مضبوط امیدوار ہیں جبکہ برینڈن میک کولم کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ فائنل کا نتیجہ درست نہیں تھا، مشکل میں پڑگیا ہوں، انگلش کپتان آئن مورگن

ورلڈ کپ فائنل کا نتیجہ درست نہیں تھا، مشکل میں پڑگیا ہوں، انگلش کپتان آئن مورگن

لندن : ورلڈ کپ کی فاتح انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے