کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ چیلنج

لاہور: پاکستان عوامی تحریک نے کلثوم نواز کے این اے 120 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ اپیلٹ ٹربیونل میں چیلنج کر دیا۔ عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چوہدری نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف اپیلٹ ٹربیونل سے رجوع کیا ہے، اپیل میں یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کلثوم نواز کے کاغذات منظور کیے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ہیں، اپیل میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ کاغذات نامزدگی میں کلثوم نواز نے اقامے کی تفصیلات شامل نہیں لہذا کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، عوامی تحریک کی درخواست پر آئندہ ہفتے سماعت ہوگی۔ جسٹس مامون الرشید کیس کی سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

منی لانڈرنگ اور کرپشن ثابت نہ ہوئی تو عمران خان کو معافی مانگنا پڑے گی

لاہور: حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ میں نے جو بھی کیا پاکستان اور ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے