مکی آرتھر نے عمر اکمل کو گالیاں نہیں دیں، مشتاق احمد

لاہور:نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد نے عمر اکمل کی جانب سے مکی آرتھر پر گالیاں دینے کے الزامات کی تردید کردی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ کی عمر اکمل کے ساتھ گفتگو کے وقت میں بھی وہاں موجود تھا، مکی آرتھر نے کرکٹر کو بتایا کہ وہ 7 مرتبہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہو چکے ہیں، اس لیے فٹنس میں بہتری لانے کا کہا۔ اس موقع پر میں نے بھی عمر اکمل کو اپنی فٹنس اور پرفارمنس میں بہتری لانے کا مشورہ دیا تھا۔ عمر اکمل کی جانب سے ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ مکی آرتھر نے انہیں گالیاں دی ہیں۔ واضح رہے عمر اکمل کی جانب سے ہیڈ کوچ پر دشنام طرازی کے الزامات کے بعد پی سی بی کی جانب سے کرکٹر کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے