بھارتی ہدایت کار کی اداکارہ سے چلتی کار میں زیادتی کی کوشش

ممبئی: بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار چلاپاٹھی راؤ اور اداکار سروجن لوکیش نے تیلگو اداکارہ کو چلتی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم اداکارہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئی اور فرار ہوگئی۔ بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی یا زیادتی کی کوششوں جیسے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، یہاں تک کہ عام خواتین کے ساتھ بالی ووڈ جیسی طاقتور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں بھی محفوظ نہیں ہیں، حالیہ برسوں میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد اداکاراؤں کے ساتھ ہدایت کار و پروڈیوسرز کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے کئی واقعات منظر عام پر آئے ہیں جس سے بھارت کا مکروہ چہرہ کھل کر سب کےسامنے آیا ہے، پے درپے زیادتی جیسے واقعات رپورٹ ہونے کے باوجود بھارتی قانون آج تک خواتین کے تحفظ سے متعلق موثر اقدامات نہیں کرسکا ہے۔

حال ہی میں ایک اور اداکارہ ہدایت کار چلاپاٹھی اور ساتھی اداکار سروجن کی ہوس کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ (جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے) نے ہدایت کار چلاپاٹھی اور ساتھی اداکار سروجن کے خلاف چلتی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

اداکارہ کا موقف ہے کہ وہ لوگ دو روز قبل شوٹنگ کی غرض سے بھارتی ریاست  آندھرا پردیش کے ضلع مغربی گوداوری جارہے تھے کہ گاڑی میں ان کے ساتھ موجود ہدایت کار اور اداکار نے انہیں نامناسب طریقے سے چھونے کی کوشش کی تاہم اداکارہ کی جانب سے مزاحمت کیے جانے پر کار سامنے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی سے ٹکراگئی جس کے باعث اداکارہ وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئیں۔ پولیس نے آئی پی سی کے سیکشن 279 کے تحت مقدمہ درج کرکے چلاپاٹھی کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ سروجن فی الحال فرار ہے ، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار کو جلد سے جلد گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عمیرہ احمد کے نئے ناول ’الف‘ اور اس پر مبنی ڈرامے کا اعلان

عمیرہ احمد کے نئے ناول ’الف‘ اور اس پر مبنی ڈرامے کا اعلان

لاہور:  مقبول ناول نگار اور اسکرین رائٹر عمیرہ احمد کے مداحوں کے لیے اچھی خبر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے