لیجنڈ ریسلر رک فلیئر بیماری کے بعد کوما میں چلے گئے

نیویارک: رک فلیئر کو ریسلنگ کی دنیا میں لیجنڈ کا درجہ حاصل ہے اور اس وقت وہ انتہائی بیمار اور کوما میں ہے۔یہ بات امریکی میڈیا کی مختلف رپورٹس میں سامنے آئی ہے۔سولہ بار ورلڈ چیمپئن رہنے والے رک فلیئر جب ہسپتال میں داخل ہوئے تو ان کے ترجمان نے اسے معمول کے طبی معائنہ قرار دیا تھا۔تاہم چند گھنٹوں بعد ترجمان نے تسلیم کیا کہ ریسلنگ لیجنڈ کی حالت ٹھیک نہیں اور ہمیں سابق ریسلر کے لیے پرستاروں کی دعاں کی ضرورت ہے جنھیں اس وقت مشکل طبی مسائل کا سامنا ہے۔

 

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ہال آف فیمر مائیکل ہیز نے بھی رک فلیئر سے ملاقات کے بعد بتایا کہ ان کی حالت زیادہ اچھی نظر نہیں آتی۔ایک اور رپورٹ کے مطابق رک فلیئر اس وقت طبی لحاظ سے کوما میں ہے، تاہم انہیں کس بیماری کی وجہ سے اس کا سامنا ہوا، یہ تاحال علم نہیں ہوسکا۔مگر بیشتر حلقوں کا ماننا ہے کہ ریسلنگ لیجنڈ کو دل کے مسائل کا سامنا ہے جس کا اعتراف وہ اپنی سوانح حیات میں بھی کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

’’نہیں چاہیے 4 رنز واپس لے لیں‘‘

’’نہیں چاہیے 4 رنز واپس لے لیں‘‘

لندن:  انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں بین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے