ایک شادی جس نے تاریخ کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے، کتنی رقم خرچ ہوئی جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

ماسکو: دولت والوں کی مہنگی شادیوں کی خبریں اکثر سامنے آتی ہیں لیکن روس میں ہونے والی ایک شادی نے تو ماضی کے تمام ریکارڈ ہی توڑ دئیے ہیں۔اس شادی کی حیران کر دینے والی تصاویر سامنے آئیں تو ہر کوئی یہ پوچھنے پر مجبور ہو گیا کہ کیا یہ تاریخ کی مہنگی ترین شادی ہے ؟ اس شادی کی آن بان اور سج دھج کو دیکھیں تو کچھ ایسا ہی لگتا ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق روس کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے بزنس مین الیکسے شافو والوف نے 27 سالہ ماڈل کسینیا ساریسینا کے ساتھ شادی کی ہے، جس کی تقریب روس کے مہنگے ترین لگژری ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی رونق دوبالا کرنے کیلئے روس کے مہنگے ترین میوزک بینڈ لینن گرالڈ کو بھی دعوت دی گئی تھی، جو روس کا مقبول ترین میوزک بینڈ بھی ہے۔ صرف اس میوزک بینڈ کا خرچ ہی لاکھوں ڈالر تھا۔

 

اس شادی کیلئے خصوصی طورپر آٹھ منزلہ کیک تیار کروایا گیا تھا، جسے اس طرح معلق کیا گیا تھا کہ یہ ہو ا میں تیرتا نظر آتا تھا۔ شادی ہال کی سجاوٹ کیلئے لاکھوں پھول اور دیگر آرائشی اشیا ءبھی استعمال کی گئی تھیں۔ مہمانوں کی صرف اعلیٰ اور مہنگے ترین کھانوں سے تواضع نہیں کی گئی بلکہ انہیں ہیلی کاپٹر کے زریعے ہوٹل تک لانے اور اسی طرح واپس پہنچانے کاانتظام بھی کیا گیا تھا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس شادی کے انتظامات پر کروڑوں ڈالر خرچ کئے گئے ہیں، اگرچہ اخراجات کی اصل رقم میڈیا کو نہیں بتائی گئی۔ دیگر اخراجات ہی کچھ کم نہ تھے کہ دلہن کی حیرتناک حد تک قیمتی انگوٹھی کی قیمت نے تو سننے والوں کے ہوش اڑا دئیے۔ قیمتی ہیرے کی انگوٹھی 77 لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً سوا ارب پاکستانی روپے) کی بتائی گئی ہے۔ اب آپ خود ہی اندازہ لگا لیجئے کہ اگر دلہن کی انگوٹھی ہی سوا ارب کی ہے تو اس شادی کے مجموعی اخراجات کتنے ہوں گے۔

 0000000؛

یہ بھی پڑھیں

برطانوی تیل بردار جہاز کو عالمی قوانین کی خلاف کرنے کے الزام میں قبضے میں لے لیا

برطانوی تیل بردار جہاز کو عالمی قوانین کی خلاف کرنے کے الزام میں قبضے میں لے لیا

تہران: ایرانی رضاکار فورس بیسج (سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی) کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے