نواز شریف سے کوئی رابطہ ہے نہ رکھنا چاہتا ہوں، آصف زرداری

لاہور: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے کوئی رابطہ ہے نہ رکهنا چاہتا ہوں جب کہ نواز شریف کی ترجیحات مشکلاتمیں اور جب کہ اقتدار میں الگ ہوتی ہیں۔ پاکستان ویوز کے مطابق لاہور میں پیپلز پارٹی کی سینئیر قیادت سے مشاورت کے دوران آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے کوئی رابطہ ہے نہ رکهنا چاہتا ہوں، ہم گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بنیں گے، جب نواز شریف سے کوئی رابطہ ہی نہیں رکهنا چاہتے تو ڈائیلاگ کیسا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ترجیحات مصیبت میں الگ اور اقتدار میں الگ ہوتی ہیں، نواز شریف کو اقتدار میں آرٹیکل 62، 63، گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ اور نیا عمرانی معاہدہ کیوں یاد نہیں آیا۔
آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں اس بار نواز شریف کی سیاست خطرے میں ہے، چنیوٹ کا کامیاب جلسہ سب کی آنکهیں کهولنے کے لیے کافی ہے، بلاول میدان میں اتر چکا اور بلاول پنجاب میں پارٹی کی عوامی مقبولیت میں اصافہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت

رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت

لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے