کسی کو بھی کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، احسن اقبال

اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کا کہنا ہے کہ پرامن سیاست کا احترام کیا جائیگا تاہم کسی کو بھی کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسلام آباد میں وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں ڈی جی رینجرز سندھ اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز نے وزیر داخلہ کو کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے رینجرز کی صلاحیتوں اور خدمات کو سراہا ہوئے کہا کہ رینجرز کی کاوشوں سے شہر میں جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، ملک دشمن عناصر سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  کراچی پاکستان کی معیشت کی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ان تمام تنظیموں, کا, پاکستان تحریک انصاف سے, اب کوئی تعلق, نہیں

ان تمام تنظیموں کا پاکستان تحریک انصاف سے اب کوئی تعلق نہیں

اسلام آباد: پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل ارشد داد خان کے دستخط کے ساتھ بدھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے