احتساب کے بجائے نواز شریف سے انتقام لیا جا رہا ہے، جاوید ہاشمی

ملتان: سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا احتساب ہوتا تو وہ پھنس جاتے لیکن انتقام کی وجہ سے وہ لیڈر بن گئے ہیں۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا احتساب ضرور ہونا چاہیئے اور انہیں معافی نہیں ملنی چاہیئے لیکن احتساب کی بجائے نواز شریف سے انتقام لیا جا رہا ہے جس نے انہیں لیڈر بنا دیا ہے۔
جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ یہاں سویلین حکومت کو پسند نہیں کیا جاتا لیکن پاکستان ووٹ کی طاقت سے بنا ہے اور ووٹ کی طاقت سے ہی مضبوط اور مستحکم ہو گا، ووٹ کی پرچی کو بے توقیر کرنا پاکستان کو بے توقیر کرنے کے مترادف ہے۔ عمران خان اور طاہر القادری کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ دونوں لیڈر نہیں بلکہ سیاسی مہرے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

,عمران خان, کے پاس, عوامی مینڈیٹ نہیں

عمران خان کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور میں روپیہ مستحکم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے