نیب نے صوبائی اداروں میں مداخلت کی تو کارروائی کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

نوشہرو فیروز: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نئے بل کے بعد اگر نیب نے صوبائی اداروں میں مداخلت کی تو کارروائی کریں گے۔ نوشہروفیروز میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہنا تھا کہ نیب اپنا کام جاری رکھے گا تاہم نئے بل کے بعد نیب صوبائی اداروں میں مداخلت نہیں کرسکتا جب کہ اگر نیب صوبائی اداروں میں مداخلت کرے گا تو ہم کارروائی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج نواز شریف کا حق ہے تاہم انہیں صبر سے کام لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

ڈاکٹر نے چار سال کی زندہ بچی کو مردہ قرار دے کر سرٹفکیٹ جاری کردیا

ڈاکٹر نے چار سال کی زندہ بچی کو مردہ قرار دے کر سرٹفکیٹ جاری کردیا

نوابشاہ: والد نبی بخش کے مطابق جب بچی کی میت لے کر اسپتال سے باہر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے