گریٹر افغانستان کا منصوبہ بے نقاب، خفیہ اداروں نے کراچی سے این ڈی ایس کا کارندہ گرفتار کرلیا

کراچی: شہر قائد میں خفیہ اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے گریٹر افغانستان کے منصوبے کو بے نقاب کردیا ہے، حساس اداروں نے کراچی کے علاقے محمود آباد میں کارروائی کرتے ہوئے افغان خفیہ ایجنسی (این ڈی ایس) کا کارندہ گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد نقشوں میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو افغانستان کا حصہ دکھایا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کی مذموم خواہش اور ناپاک ارادوں پر مبنی افغانستان کا مشن بے نقاب ہوگیا۔ خفیہ اداروں نے کراچی کے علاقے محمود آباد سے این ڈی ایس کے کارندے گل دین کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے دو نقشے برآمد کئے گئے، ایک میں بلوچستان اور کے پی کو افغانستان کا حصہ دکھایا گیا ہے، دوسرا نقشہ منگھو پیر کے تبلیغی اجتماع کا ہے۔

ایس ایس پی شرقی عرفان بلوچ کے مطابق ملزم کی افغان فوجی اہلکاروں کے ساتھ تصاویر بھی ملی ہیں۔ دوسری جانب بریگیڈ پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر عرفان خان عرف وقار عرف چھوٹو کو گرفتار کرلیا، ملزم 5 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، فیروز آباد اور گلشن اقبال پولیس نے اسڑیٹ کرائمز اور لوٹ مار میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اور پنجاب, کے نئے ,مالی سال 20-2019 کا بجٹ, آج اسمبلی, میں پیش کیا, جائے گا

سندھ اور پنجاب کے نئے مالی سال 20-2019 کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

کراچی : پنجاب کے نئے مالی سال کے بجٹ کا کل حجم 2 ہزار 550 ارب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے