99 فیصد سینئر لیڈر شپ ریلی میں شریک نہیں، چوہدری نثار

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی ننانوے فیصد سینئر لیڈر شپ ریلی میں شریک نہیں، لیکن صرف انہیں ہی متنازع کیوں بنایا جا رہا ہے۔ کہتے ہیں کسی کو نہیں کہا کہ کمر درد کی وجہ سے ریلی میں شامل نہیں ہو سکا نہ ہی عدم شرکت کی وجہ کمر درد ہے۔ ترجمان محمد اسلم شاہد کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوس ناک امر ہے کہ میڈیا کے چند حلقے ان کے حوالے سے خود ہی خبر بناتے ہیں اور پھر خود ہی اس پر تبصرے شروع کر دیتے ہیں۔ نہ تو انہوں نے کسی کو یہ کہا کہ وہ کمر کے درد کی وجہ سے ریلی میں شامل نہیں ہو سکے اور نہ ہی ریلی میں عدم شرکت اس وجہ سے ہے۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ ننانوے فیصد سینئر لیڈرشپ ریلی میں نہیں ہے۔ صرف انہیں ہی متنازع کیوں بنایا جا رہا ہے؟ انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ وہ میاں نواز شریف کی گاڑی چلا کر لاہور جائیں گےمگر کچھ حلقے یہ خبر پورا دن تواتر سے چلاتے رہے۔ حد تو یہ ہے کہ ابھی کچھ دیر پہلے میرا ایک بیان چلتا رہا جو میں نے کسی کو دیا ہی نہیں۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اگر میڈیا کے دوست بیان دینے سے پہلے تصدیق کر لیں تو کسی غلط فہمی کی گنجائش ہی نہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں

دہشتگردوں, نے, پاکستان کی, سرزمین, پرحملہ کیا

دہشتگردوں نے پاکستان کی سرزمین پرحملہ کیا

اسلام آباد: دہشتگردوں نے پاکستان کی سرزمین پرحملہ کیا، 18 اپریل کوسرحد پار سے 15 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے