کراچی میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، چوہدری اسلم پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کا مدرسہ سیل، 7 طلباء گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چوہدری اسلم پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کا مدرسہ سیل کرکے 7 طلباء کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے متعلقہ پولیس کے ہمراہ مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران مدرسہ سیل کردیا، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مدرسہ قاری شاکر کا ہے جو کہ شہید ایس ایس پی (سی آئی ڈی) چوہدری اسلم پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ملزم ہے جبکہ پولیس نے مدرسے سے 7 طلباء کو بھی حراست میں لیا ہے، جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ اور پنجاب, کے نئے ,مالی سال 20-2019 کا بجٹ, آج اسمبلی, میں پیش کیا, جائے گا

سندھ اور پنجاب کے نئے مالی سال 20-2019 کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

کراچی : پنجاب کے نئے مالی سال کے بجٹ کا کل حجم 2 ہزار 550 ارب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے