مجھے جوئے اور چوری کی لت لگی ہوئی ہے، کنگنا رناوت

نئی دہلی: بھارت کی معروف ’’لڑاکی اداکارہ ‘‘ کنگنا رناوت کی نئی آنے والی فلم ’’سمرن‘‘ کا ٹریلر ریلیزکر دیا گیا ،فلم میں کنگنا رناوت ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے جوئے اور چوری کی لت لگی ہوتی ہے ،فلم 15ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ ک مطابق بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی آنے والی فلم ’’ سمرن ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ،ٹریلر میں کنگنا ہمیشہ کی طرح اس فلم میں بھی ’’مست مولا ‘‘ اور آزاد خیال لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہے ،جبکہ سمرن کا فلم کے ٹریلر میں کہنا ہے کہ ’’اسے جوئے اور چوری کی لت ہے  جبکہ لڑکے ’’پٹانا‘‘ تو ایک فن ہے۔

فلم کے اس ایک ڈائیلاگ سے ہی کنگنا کی نئی فلم میں اس کے کردار کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے ،ویسے بھی بھارت کی اس لاابالی ادارہ کی فلمیں خواتین کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر ہی مبنی ہوتی ہیں ۔واضح رہے کہ ’’سمرن ‘‘ کو معروف ڈائریکٹر ہنسل مہتا نے ڈائریکٹ کیا اور یہ فلم اگلے مہینے کی 15تاریخ کو سینماؤں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔دوسری طرف کنگنا رناوت کی جھانسی کی رانی پر بننے والی فلم ’’رانی لکشمی بائی‘‘ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کی نمائش کی ابھی تاریخ سامنے نہیں آئی ۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار رتیش دیش مکھ سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آگئے

بھارتی اداکار رتیش دیش مکھ سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آگئے

نئی دہلی: کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی پے درپے شکست کے بعد ٹیم اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے