21 اگست کو ہزاروں سال پہلے کی گئی یہ خوفناک پیشنگوئی پوری ہوجائے گی اور دنیا ریزہ ریزہ ہوجائے گی

نیویارک: دنیا کے خاتمے کے متعلق کئی سازشی نظریات گاہے بگاہے سامنے آتے رہتے ہیں جن میں کبھی کسی سیارے کے زمین سے ٹکرانے اور کبھی کسی تباہ کن آتش فشاں کے پھٹنے کی پیش گوئی ہوتی ہے۔ اب ایسی ہی ایک اور ہزاروں سال قبل کی جانے والی پیش گوئی منظرعام پر آ گئی ہے جس نے دنیا میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق مسیحی سازشی نظریہ سازوں کا دعویٰ ہے کہ یہ پیش گوئی بائبل میں کی گئی ہے جس کے مطابق اگست میں چاند سورج کو ڈھانپ لے گا اور زمین کے زیادہ تر حصے پر گھپ اندھیرا چھا جائے گا۔ یہ واقعہ 21اگست کو وقوع پذیر ہونے جا رہا ہے۔

 

سازشی نظریہ سازوں کا کہنا ہے کہ ”اس پیش گوئی کی تکمیل اس واقعے کا پیش خیمہ ثابت ہو گی جس میں نبیرو نامی سیارہ زمین سے ٹکرائے گا اور یہاں موجود ہر چیز ریزہ ریزہ ہو جائے گی اور انسانیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔“ نبیرو کے زمین سے ٹکرانے کی پیش گوئی کرنے والے نمرالوجسٹ ڈیوڈ میڈے کا کہنا ہے کہ ”نبیرو زمین کے انتہائی قریب سے گزرے گا یا اس سے ٹکرا جائے گا۔ 21اگست کو چاند کے سورج کو ڈھانپ لینے کا واقعہ نبیرو کے زمین سے ٹکرانے کے واقعے کی اطلاع کے مصداق ہے اور ممکنہ طور پر یہ ہلاکت خیز واقعہ رونما ہونے کو ہے۔“

یہ بھی پڑھیں

امریکی سینیٹر کی ایران مخالف پالیسیوں پر نکتہ چینی

امریکی سینیٹر کی ایران مخالف پالیسیوں پر نکتہ چینی

۔ امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ایران کے خلاف حکومت امریکہ کی جانب سے عائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے