کراچی میں بینک ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر منیجر قتل

کراچی: شارع قائدین پر نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے بینک مینجر جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شارع قائدین پر واقع نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے بینک مینجر جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق بینک منیجر باہر کھڑا تھا کہ اسی دوران ڈاکو بینک سے باہر نکلے تو انہوں نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

ایس ایس پی کراچی شرقی عرفان بلوچ کے مطابق بینک ڈکیتی کی واردات کے ملزمان کی تعداد 4 تھی جب کہ ملزمان نے 30 بور سے فائرنگ کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بینک کی اپنی سیکیورٹی انتہائی ناقص تھی جب کہ بینک منیجر کو مزاحمت کرنے کے بجائے پولیس کو اطلاع دینی چاہیے تھی تاہم پولیس نے 2 بینک گارڈز کو حراست میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بینک ڈکیتی میں مینیجر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی پولیس چیف سے رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعلی سندھ نےکہا کہ دن دیہاڑے کیسے ڈکیتی ہوئی اور اتنا بڑا واقعہ کیسے پیش آیا جب کہ واردات کے وقت علاقہ پولیس کہاں تھی،اس وقت تک کیا پولیس ایکشن ہوئے مجھے رپورٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے کیلیے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل

لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے کیلیے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل

کراچی: سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے سندھ بھر میں قائم لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے