لاہور میں دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

لاہور: آؤٹ فال روڈ پر دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے آؤٹ فال روڈ پر دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔ ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے کہ دھماکا خیز مواد ایک ٹرک میں نصب کیا گیا تھا تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
ذرائع میو اسپتال کے مطابق 20 کے قریب افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال لایا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد لاہور کے مختلف علاقے بجلی سے محروم ہو گئے اور گنجان آباد علاقہ ہونے کی وجہ سے عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

لاہور: راجہ بشارت نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہے جن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے