عیدالاضحیٰ کے بعد انتخابی مہم چلائیں گے، آئندہ الیکشن میں کامیابی کیلئے ہر صوبے میں جاؤں گا، آصف زرداری

کراچی: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی سعید غنی نے دبئی میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شریک چیئرمین نے عیدالاضحیٰ نواب شاہ میں منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بڑی عید کے بعد بڑی انتخابی مہم چلائیں گے اور آئندہ الیکشن میں کامیابی کیلئے ہر صوبے میں جاؤں گا۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب سے کہا تھا مستعفی ہو جائیں ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا، عدالتی فیصلے کے بعد دما دم مست قلندر کا نعرہ عوام نے ہی لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروں کو آئینی طریقے سے مضبوط کیا، جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کے راستے آئینی طریقے سے بند کئے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم اس شخص کے ساتھ نہیں جو جمہوریت کیخلاف ہے، آرٹیکل 62 اور 63 کی مخالفت کرنے والوں کے گلے آگیا، اگر روایات برقرار رکھی جاتی تو میاں صاحب کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔

یہ بھی پڑھیں

ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا

ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا

کراچی: ریلوے کی غفلت کے باعث ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے