شادی کی تقریب ختم ہوتے ہی دلہن نے اپنے عروسی جوڑے سے پستول نکالی اور دولہا کو گولی مار دی، لیکن کیوں؟

نیویارک: امریکہ میں ایک شادی کی تقریب میں دلہن کا اپنے دولہا سے جھگڑا ہو گیا جس پر دلہن نے ایسا کام کر دیا کہ وہاں موجود ہر شخص سکتے میں آ گیا اور پولیس نے آ کر دلہن کو گرفتار کر لیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی میںکے شہر مرفریسبورو میں 25سالہ کیٹ الزبتھ پریچرڈ نامی لڑکی کی شادی 30سالہ جیمز جیرڈ برٹن سے ہو رہی تھی۔ یہ تقریب ’کلیریون اِن‘نامی ہوٹل میں ہو رہی تھی۔

 

شادی کے بعد ہوٹل کے باہر کیٹ اور جیمز میں کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر کیٹ نے اپنی عروسی لباس کے نیچے ہاتھ ڈالا اور9ایم ایم پستول نکال کر جیمز کے سر پر تان دی اورٹریگر دبا دیا۔ خوش قسمتی سے پستول میں گولیاں نہیں تھیں چنانچہ جیمز کی جان بچ گئی۔ بندوق خالی دیکھ کر کیٹ نے فوری طور پر اس میں گولیاں ڈالنا شروع کردیں۔ اسی اثناءمیں جیمز وہاں سے کھسک گیا جس پرکیٹ نے گولیاں بھرنے کے بعد وہاں ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کیٹ کو گرفتار کر لیا۔ اس کے خلاف سنگین گھریلوحملے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جیمز اور کیٹ میں جھگڑے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

یہ بھی پڑھیں

انتخابات, میں دوسرے, مرحلے کیلئے, ووٹنگ جاری

انتخابات میں دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ جاری

نئی دہلی: بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات میں دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے