سویلین لوگوں کو اسلام آباد، راولپنڈی میں بیٹھے لوگوں سےحب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، رضا ربانی

کوئٹہ: چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایگزیکٹیو، عدلیہ اور پارلیمان کو آئین کی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا، سب سے کمزور ترین ادارہ پارلیمان کا ادارہ رہا ہے، جو چاہتا ہے پارلیمان پر چڑھائی کر دیتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کوئٹہ میں سیمینار سے خطاب میں کہا ہے کہ کبھی پارلیمان کو مارشل لاء سے ختم کر دیا جاتا ہے، آج کل آپ دیکھ رہے ہیں ایگزیکٹو پارلیمان پر حملہ آور ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتوں نے آمر کے خلاف جدوجہد کی اور 58 ٹوبی کو ختم کیا گیا، 58 ٹوبی کو ختم کیا گیا تو ایک اور طریقہ کار سامنے آگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سویلین کو اسلام آباد، راولپنڈی میں بیٹھے لوگوں سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ, میں شدید ,بارش اور, سرد موسم کے باوجود ہزارہ برادری کا, دھرنا چوتھے, روز بھی, جاری

کوئٹہ میں شدید بارش اور سرد موسم کے باوجود ہزارہ برادری کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری

کوئٹہ: جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے