سی پیک کے منصوبوں کا اجراء اور نوازشریف کے ترقیاتی ویژن کو مزید آگے لے کر جائیں گے، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سی پیک کے منصوبوں کا اجراء تاریخی کارنامہ ہے، نوازشریف کے ترقیاتی ویژن کو مزید آگے لے کر جائیں گے، نوازشریف نے صرف اور صرف خدمت کی سیاست کی ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں سی پیک کے منصوبوں کا اجرا نوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے، توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی آئی اور سی پیک کے تحت لگنے والے توانائی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست مخالفین پر کیچڑ اچھالنے کا نہیں خدمت کا نام ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نے ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دی اورملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان ,حکومت کی, مزید وکٹیں, بھی جلد گر, جائیں, گی

عمران خان حکومت کی مزید وکٹیں بھی جلد گر جائیں گی

لاہور:چیئرمین پیپلزپارٹی کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکر نے وزیرخزانہ اسدعمر کی جانب سے وزارت چھوڑنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے