وزارتوں کی تقسیم پہ لیگی رہنماء تقسیم، حلف برداری کی تقریب ملتوی

 وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری کی تقریب چند گھنٹوں قبل اچانک ملتوی کر دی گئی ہے کیونکہ نواز شریف اور نومنتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ کی تشکیل کے معاملات طے نہ پا سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری کو ملتوی کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے ایوان صدر کو آگاہ کردیا گیا ہے، اب تقریب حلف برداری کل ہو گی۔ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مری میں اجلاس ہوا، جس میں وزارتوں کی تقسیم کے حوالے سے معاملات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں مشاورت کے دوران وزارتوں کے قلمدان کی تقسیم کا معاملہ طے نہ ہوسکا کیونکہ سینئر رہنماؤں کی جانب سے مخصوص وزارت کے قلمدان کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ مشاورت کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا، جس کے بعد ممکنہ وزیروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ مری میں اجلاس کے دوران وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، وزارت خزانہ اور وزارت تجارت کے قلمدانوں کی تقسیم کے حوالے سے معاملات طے نہیں پا سکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

منی لانڈرنگ اور کرپشن ثابت نہ ہوئی تو عمران خان کو معافی مانگنا پڑے گی

لاہور: حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ میں نے جو بھی کیا پاکستان اور ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے