سمرسٹ نے کاؤنٹی ڈویژن ون میں بقا کی امیدیں فخر زمان سے باندھ لیں

لندن: سمرسٹ نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے ڈویژن ون میں اپنی بقا کی امیدیں فخر زمان سے باندھ لیں۔ سمرسٹ کے ڈائریکٹر کرکٹ میٹ مینارڈ نے کہاکہ ہمارے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ فخر زمان ہمیں جوائن کرنے والے ہیں، ٹوئنٹی 20 بلاسٹ کے آخری مرحلے میں ٹیم کو ڈین ایلجر کی بھی خدمات حاصل ہوجائیں گی تاہم وہ مزید چیمپئن شپ کرکٹ کیلیے دستیاب نہیں ہوں گے، اس لیے ہمارا زیادہ انحصار چارروزہ کرکٹ میں فخر پر ہوگا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے سمرسٹ نے پاکستانی ہارڈ ہٹرکی خدمات حاصل کیں جو ویزا ملتے ہی انگلینڈ پہنچ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں جنوبی افریقی اسکواڈ کا اعلان

فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں جنوبی افریقی اسکواڈ کا اعلان

جوہانسبرگ :  جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے