عائشہ گلالئی کے عمران خان پر لگائے جانے والے الزامات انتہائی احمقانہ، فضول اور گھٹیا ہیں، نعیم بخاری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سینئر قانون دان نعیم بخاری نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کے عمران خان پر لگائے جانے والے الزامات انتہائی احمقانہ، فضول اور گھٹیا ہیں، میرے سامنے عمران خان کی ساری زندگی کھلی ہوئی ہے، عمران خان بطور کرکٹر اور سیاسی لیڈر ڈسپلن کے قائل ہیں اور خلاف ورزی کرنے والے کسی شخص پر بھی ہلکا ہاتھ نہیں رکھتے، اخلاقی حوالے سے عمران خان پر لگائے جانے والے الزامات کی کوئی حقیقت نہیں، عمران خان جیسا بچہ پیدا کرنے والی اب مائیں ہی نہیں رہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کو بطور کرکٹر اور سیاسی رہنما بہت قریب سے جانتے ہیں، وہ کمپرو مائز نہیں کرتے تو صرف ڈسپلن پر نہیں کرتے اور خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص پر ہلکا ہاتھ نہیں رکھتے۔

نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ وہ یہ بات دعویٰ سے کرتے ہیں کہ عمران خان جیسا اَپ رائٹ شخص کوئی دوسرا نہیں ہے، اس قسم کی باتیں عمران خان کو قریب سے جاننے والا کوئی بھی شخص تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں، اس ملک کو سیدھے راستے پر چلانے کے لئے اب صرف یہی شخص رہ گیا ہے اس کے علاوہ کوئی دوسری نہیں ہے، خیبرپختونخواہ میں میرے سسرال رہتے ہیں جنہوں نے تحریک انصاف کی حکومت میں حقیقی تبدیلی پہلی مرتبہ اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سِی پیک سے, خصوصی پروگرامز, کے, تین ارب کم کر, دیئے گئے

سِی پیک سے خصوصی پروگرامز کے تین ارب کم کر دیئے گئے

اسلام آباد: رضا ربانی نے سی پیک پروگرامز کیلئے خصوصی اقدامات کے 27 ارب میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے