تحریک انصاف میں نہیں رہ سکتی، یہاں خواتین کی عزت محفوظ نہیں، عائشہ گلالئی

اسلام آباد: عمران خان بلیک بیری استعمال کرتے ہیں اور خواتین کو بھی بلیک بیری رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ پارٹی میں نہیں رہ سکتی جہاں خواتین کی عزت محفوظ نہ ہو، وزیر اعلیٰ کے پی کے مافیا کے ڈان ہیں۔ پاناماکیس کی بات سب کرتے ہیں لیکن خیبرپختونخوا میں کرپشن کا کوئی ذکر نہیں کرتا۔ تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے والی عائشہ گلالئی نے الزامات کی بوچھوڑ کردی۔ کہتی ہیں عمران خان نے انہیں پہلا ایس ایم ایس اکتوبر 2013ء میں کیا تھا، میڈیا نے میسجز دکھانے کا مطالبہ کیا تو کہا کہ پی ٹی اے سے ریکارڈ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ انہیں پارٹی ٹکٹ کا کوئی مسئلہ نہیں، کچھ وجوہات کی بنا پر تحریک انصاف چھوڑ رہی ہیں۔اس پارٹی میں نہیں رہ سکتی جہاں خواتین کی عزت محفوظ نہ ہو۔

عائشہ گلالئی نے الزام لگایا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پارٹی کی خواتین کو غیراخلاقی ایس ایم ایس کرتے ہیں، عمران خان نے انہیں پہلا ایس ایم ایس اکتوبر 2013 میں کیا، میسجز دکھانے کے مطالبہ پر ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے سے ریکارڈ حاصل کیا جا سکتا ہے ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ عمران خان بلیک بیری استعمال کرتے ہیں اور خواتین کو بھی بلیک بیری رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ انہیں ناراضگی کافی عرصے سے تھی، بنی گلہ کی میٹینگز میں شرکت نہیں کرتی تھی، عائشہ گلالئی کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں خواتین کی عزت کی جاتی ہے اور نواز شریف پر تمام الزام لگ سکتے ہیں لیکن وہ خواتین کی عزت کرنا جانتے ہیں۔

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ پارٹی میں ایم این ایز کی تذلیل کی جاتی ہے، عمران خان باصلاحیت افراد سے خوف محسوس کرتے ہیں، عمران خان کے ساتھ نفسیاتی مسائل بھی ہیں، عمران خان میٹنگز میں مخالفین پر طنز کے طریقے بتاتے تھے، عمران خان کارکنوں کو ادنیٰ سمجھتے ہیں، عمران خان دو نمبر پٹھان ہیں۔ عائشہ گلالئی نے پرویز خٹک پر بھی الزامات کی بوچھاڑ کر دی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے مافیا کے ڈان ہیں۔ پاناماکیس کی بات سب کرتےہیں، خیبرپختونخوا میں کرپشن کا کوئی ذکر نہیں کرتا، خیبرپختونخوا کرپشن سے بھرا پڑا ہے، احتساب کمیشن کو تالا لگادیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں پرویز خٹک کے رشتہ دار مزے کر رہے ہیں، پرویز خٹک کا بیٹا پیسے لے کر نوکریاں بھی دلواتا ہے، پرویز خٹک کا بیٹا مخصوص نشستوں کی سودے بازی کرتا ہے، پرویز خٹک کے تمام رشتے دار حکومت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی

پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی

اسلام آباد: ماہانہ 50 مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ نرخ 63 روپے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے