تحریک انصاف کی ایم این اے عائشہ گلالئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے عائشہ گلالئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق تحریک انصاف کی ایم این اے عائشہ گلالئی نے پارٹی قیادت سے ناراض ہو کر پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ قیادت سے متنفر ہونے کی وجہ سے عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔ اس کے علاوہ وہ شیخ رشید کو بھی ووٹ نہیں دیں گی۔

اس حوالے سے عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گرد موجود لوگ خواتین کی عزت نہیں کرتے اور پارٹی میں ہماری ماؤں بہنوں کی عزتیں محفوظ نہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ناز بلوچ بھی پارٹی چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئی تھیں جہاں ان کا موقف تھا کہ تبدیلی کا نعرہ لگاتے لگاتے خود پی ٹی آئی تبدیل ہوگئی جب کہ عمران خان کی سندھ اور کراچی پر کوئی توجہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گریڈ 7 یا, زیادہ کے, سرکاری ملازمین پر,انکم ٹیکس عائد, کردیا

گریڈ 7 یا زیادہ کے سرکاری ملازمین پرانکم ٹیکس عائد کردیا

پختونخوا: حکومت نے20ہزار سے زائد آمدنی کے حامل عام شہریوں اور گریڈ 7 یا زیادہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے