شاہ رخ خان اور انوشکا شرما پان کھانے بنارس جا پہنچے

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما اپنی نئی فلم کی تشہیری مہم کے سلسلے میں پان کھانے بنارس پہنچ گئے۔ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کے حوالے سے کافی سنجیدہ ہیں اور فلم کی تشہیر کے لیے بھی کئی جتن کرنے میں مصروف ہیں، فلم کی تشہیر کے لیے شاہ رخ کبھی دبئی میں ہوتے ہیں تو کبھی بھارت کے مختلف شہروں کے دورہ پر تاہم گزشتہ روز شاہ رخ نے فلم کی تشہیر کے لیے انوکھا انداز اپنایا اور بنارس پان کھانے پہنچ گئے۔

 شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور فلم کے ہدایت کار امتیاز علی گزشتہ روز فلم کی تشہیر کے لیے بنارس پہنچے جہاں راستے میں شاہ رخ ایک دکان پر پان کھانے کے لیے رک گئے، تھوڑی دیر میں ہی دکان کے ارد گرد لوگوں کا ہجوم اکھٹا ہوگیا، دکان پر کھڑے ہوکر شاہ رخ خان اور انوشکا شرما نے میٹھا پان بھی کھایا جب کہ شاہ رخ خان نے  پان کھانے کی تصویریں ٹوئٹر پر بھی شئیر کی ہیں۔واضح رہے کہ ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ میں شاہ رخ خان خان گائیڈ جب کہ انوشکا گجراتی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جب کہ فلم 4 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شاید, پہلی بار, ہے کہ اتنے, بڑے پیمانے پر فنکاروں نے اس ایوارڈ شو میں شرکت, نہ کرنے کا, فیصلہ

شاید پہلی بار ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر فنکاروں نے اس ایوارڈ شو میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے سب سے بڑے ایوارڈز تصور کیے جانے والے لکس سٹائل ایوارڈز فنکاروں اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے