پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعظم کے لیے نامزد کرد امیدوار شیخ رشید کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کل وزیراعظم کے امیدوار کے لئے حتمی نام کا فیصلہ کرے گی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زردای کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت نہیں کی جائے گی اور پیپلز پارٹی اپنےامیدوار کے ساتھ وزیراعظم کا انتخاب لڑے گی جب کہ حتمی امیدوار کا فیصلہ کل ہو گا۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے لئے نوید قمر اور خورشید شاہ نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دہشتگردوں, نے, پاکستان کی, سرزمین, پرحملہ کیا

دہشتگردوں نے پاکستان کی سرزمین پرحملہ کیا

اسلام آباد: دہشتگردوں نے پاکستان کی سرزمین پرحملہ کیا، 18 اپریل کوسرحد پار سے 15 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے