این اے 120 ضمنی الیکشن میں بائیو میٹرک مشینیں استعمال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں بائیو میٹرک مشینوں کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں بائیو میٹرک مشینوں کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق 150 کے قریب الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں الیکشن کمیشن کو موصول ہوچکی ہیں تاہم ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہونے کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نادرا سے ووٹرز کا ڈیٹا حاصل کرے گا اور پھر فیصلہ کیا جائے کہ کس پولنگ اسٹیشن پر مشینیں نصب کی جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کو نااہل کیے جانے بعد لاہور کے حلقہ این اے 120 کی سیٹ خالی ہوگئی تھی جب کہ اب آئندہ ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی جانب سے شہباز شریف جب کہ تحریک انصاف کی جانب سے یاسمین مدمقابل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

دھرنے,کے موقع, پر بھیرہ انٹرچیج پرتوڑ پھوڑ, اورجلاؤگھیراؤ

دھرنےکے موقع پر بھیرہ انٹرچیج پرتوڑ پھوڑ اورجلاؤگھیراؤ

سرگودھا: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کواشتہاری قراردے کرگرفتار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے