پشاور، سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز، 6 اشتہاریوں سمیت 369 گرفتار

پشاور: کیپٹل سٹی پولیس نے سرچ آپریشنز میں 6 اشتہاریوں، غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں سمیت 369 جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئیں، ایس ایس پی آپریشز سجاد خان کی نگرانی میں پولیس نے ہفتہ کے دوران شہر بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے، جس میں اشتہاری نقیب خان، یاسر، زیب اللہ، شاہ رخ، عدنان، صادق، غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں، سکیورٹی انتظامات نہ کرنیوالے ہوٹلوں اور سی این جی پمپوں کے مالکان، منشیات فروشوں، اشتہاریوں سمیت 369 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا اور آپریشنز کے دوران ملزمان سے 8 کلاشنکوف، 56 پستول، ایک 9 ایم ایم پستول،5  بندوقیں، 2 رائفلیں، 02 ریپیٹر، سینکڑوں کارتوس، 13 بوتل شراب، 580 گرام ہیروئن، 78 کلو چرس جبکہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر کرایہ داروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف بھی مختلف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

لیویز اور, خاصہ داروں ,کو پولیس میں, ضم کرنے کا, نوٹیفیکیشن جاری

لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

پشاور: وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا کہ لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے