عمران خان کی اصلیت جلد بے نقاب ہو گی، سعد رفیق

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو گالیاں دے کر اپنی اوقات دکھا دی اور بہت جلد ان کی اصلیت بے نقاب ہو گی۔ عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دوسروں کو دشمنوں کا ایجنٹ کہنے والا یہودیوں کے ٹکڑوں پر پل رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو باربار گالیاں دیکر اپنی اوقات دکھا دی، کوئی باہوش لیڈر مخالفین کو غلیظ گالیاں نہیں دیتا، عمران لیڈر نہیں محض مہرہ ہے، عمران بہروپیے کی اصلیت جلد بے نقاب ہو گی۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد میں ہونے والے یوم تشکر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ  انہوں نے جس طرح کا بیان دیا وہ ملک سے غداری کے زمرے میں آتا ہے، کشمیری عوام کو باہر نکل کر ان کے گھر کے باہر مظاہرے  کرنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیراگون ہاؤسنگ اسیکنڈل کیس کی سماعت آج ہوگی

پیراگون ہاؤسنگ اسیکنڈل کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: احتساب عدالت کے معزز جج جوادالحسن خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے