میری آنکھ دور دور تک نواز شریف کو جاتا اور عمران خان کو آتا دیکھ رہی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی اور ججز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایک کرپٹ وزیراعظم کو گھر بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ میری آنکھ دور دور تک نواز شریف کو جاتا اور عمران خان کو آتا دیکھ رہی ہے، مسلم لیگ (ن) اور ہم میں اتنا فرق ہے کہ انہوں نے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں لیکن ہم نے احتساب کو خوش آمدید کہا، ہمارا دامن صاف ہے اور ہم احتساب میں سرخرو ہوں گے۔ خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ تحریک انصاف والو مٹھائیاں مت کھاؤ یہ تمھیں ہضم نہیں ہوں گی، بالکل ٹھیک کہا سعد رفیق نے کیونکہ ہمارا آپ لوگوں کا ہاضمہ تو اتنا اچھا ہے کہ آپ لوگ اربوں روپے بھی ہضم کر جاتے ہیں، اللہ ہمیں اس طرح کے ہاضمے عطا نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ دو نومبر کو اسی جلسہ گاہ میں ہم نے اعلان کیا تھا کہ سپریم کورٹ نے بلایا ہے اب ہم ملک کی بڑی عدالت میں جا رہے ہیں اور اس عدالت نے انصاف دے دیا۔ گو نواز گو کا نعرہ پاکستان کے عوام نے بلند کیا تھا اور آج وہ نواز چلا گیا، اب ہم کہہ سکتے ہیں کہ گان نواز گان، ہم اپنے پروردگار کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ججز، جے آئی ٹی اور میڈیا کے شکار گزار ہیں۔ تمام کارکنوں کے شکار گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ان تمام تنظیموں, کا, پاکستان تحریک انصاف سے, اب کوئی تعلق, نہیں

ان تمام تنظیموں کا پاکستان تحریک انصاف سے اب کوئی تعلق نہیں

اسلام آباد: پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل ارشد داد خان کے دستخط کے ساتھ بدھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے