اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسہ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

اسلام آباد: تحریک انصاف کے اسلام آباد میں جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ خواتین کیلئے علیحدہ انکلوژر بنا دیا گیا۔ کپتان نے رات گئے جلسہ گاہ کا دورہ کرکے تیاریوں کا جائزہ لیا اور پرانے ساتھیوں کو جشن میں شرکت کی دعوت دی۔ تفصیلات کے مطابق، تحریک انصاف کے زیراہتمام پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں یوم تشکر کے جلسہ کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ جلسے کیلئے 12 کنیٹنرز پر مشتمل 8 فٹ اونچا اور 80 فٹ چوڑا اسٹیج بنایا گیا ہے جبکہ پنڈال میں 30 ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی۔ جلسہ گاہ میں خواتین کیلئے علیحدہ انکلوژر بنایا گیا ہے جبکہ گراؤنڈ میں پانچ بڑی اسکرینیں بھی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میدان میں رات گئے کارکنوں کی جانب سے آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

دہشتگردوں, نے, پاکستان کی, سرزمین, پرحملہ کیا

دہشتگردوں نے پاکستان کی سرزمین پرحملہ کیا

اسلام آباد: دہشتگردوں نے پاکستان کی سرزمین پرحملہ کیا، 18 اپریل کوسرحد پار سے 15 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے