وزیراعظم پاکستان کےانتخاب کا شیڈول جاری

اسلام آباد: نواز شریف کی نااہلی کے بعد نئے قائد ایوان کے چناؤ کے لئے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اگست بروز منگل کو طلب کر لیا ہے جب کہ وزیراعظم پاکستان کے انتخاب  کے لئے شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق آج سہہ پہر 3 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
اکتیس جولائی دوپہر دو بجے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی 31 جولائی کو ہی سہہ پہر 3 بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے جس کے بعد وزیراعظم کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ یکم  اگست سہہ پہر 3 بجے قومی اسمبلی کے اجلاس میں نئے وزیراعظم کا انتخاب ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی سارے عمل کی نگرانی کریں گے اور پھر اکثریت حاصل کرنے والے امیدوار کے نام کا اعلان کریں گے جس کے بعد صدر ممنون حسین  نئے قائد ایوان سے حلف لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سِی پیک سے, خصوصی پروگرامز, کے, تین ارب کم کر, دیئے گئے

سِی پیک سے خصوصی پروگرامز کے تین ارب کم کر دیئے گئے

اسلام آباد: رضا ربانی نے سی پیک پروگرامز کیلئے خصوصی اقدامات کے 27 ارب میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے