میں گو نواز گو کا نعرہ بہت یاد کروں گا کیونکہ، پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی حمزہ علی عباسی نے اپنا فیصلہ سنا دیا

لاہور: سپریم کورٹ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے پاناما کیس کا فیصلہ آج ساڑھے گیارہ بجے سنانے جا رہی ہے لیکن معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اس سے قبل ہی اپنا ”فیصلہ“ سنا دیا ہے اور ٹوئٹر پر ایسا پیغام جاری کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کے غصے کی حد نہ رہے گی۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ”میں ’گو نواز گو‘ کا نعرہ بہت یاد کروں گا کیونکہ اب یہ ’گو ن نواز گون‘ ہو گیا ہے۔ خدا حافظ نواز شریف۔۔۔! ہو سکتا ہے کہ آپ اورآپ کا خاندان جلد ہی جیل میں سڑتا نظر آئے۔ 

حمزہ علی عباسی کے اس بیان سے جہاں تحریک انصاف کے کارکنوں خوشی کا اظہار کر رہے ہیں تو دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ابھی سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا نہیں اور اس سے پہلے ہی ایسی باتیں کی جا رہی ہیں، انشاءاللہ نواز شریف سپریم کورٹ سے سرخرو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف رضا میر امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

آصف رضا میر امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

کراچی:  لیجنڈ اداکار آصف رضا میر امریکا کے مشہور ٹیلی ویژن چینل ایچ بی او …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے