نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ بین الاقوامی میڈیا پر بھی چھا گیا

کراچی: سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ صرف پاکستانی میڈیا میں ہی نہیں بلکہ عالمی ذرائع ابلاغ میں بھی مرکزِ نگاہ رہا ہے اور معروف اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا نے اس فیصلے کو شہہ سرخیوں میں جگہ دی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے نواز شریف کے نااہلی کے فیصلے کو ٹاپ نیوز میں جگہ دیتے ہوئے لکھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کونااہل قرار دے دیا گیا۔

بین الاقوامی ویب سائٹ فرسٹ پوسٹ نے پاناما کیس کے فیصلے کی براہ راست کوریج کرتے ہوئے کچھ اسی قسم کی شہ سرخی لگائی کہ نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے جبکہ انہوں نے مزید لکھا نواز شریف کی نااہلی کا سب سے زیادہ فائدہ عمران خان کو ہوگا، دی گارجین نے بھی یہ ہی سرخی لگائی۔

آج پاکستان سمیت بھارتی میڈیا میں بھی صرف نواز شریف اور پاناما کیس ہی چھایا رہا، ہندوستان ٹائمز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو شہ سرخی میں جگہ دیتے ہوئے لکھا نواز شریف نااہل ہوگئے۔

انڈین ایکسپریس نے لکھا پاناما کا فیصلہ سنایا جاچکا ہے نواز شریف نااہل ہوگئے۔

بھارتی ویب سائٹ زی نیوز نے بھی کم وبیش یہ ہی شی سرخی لگائی کہ نواز شریف نااہل ہوگئے۔

 

یہ بھی پڑھیں

ڈرون گرانے کا امریکی دعویٰ جھوٹا ہے، ایران نے ویڈیو جاری کردی

ڈرون گرانے کا امریکی دعویٰ جھوٹا ہے، ایران نے ویڈیو جاری کردی

تہران: امریکا کی جانب سے ایرانی ڈرون گرائے جانے کے صدر ٹرمپ کے دعوے کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے