نواز شریف کی نااہلی کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کے بعد آئینی طور پر وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے۔آئینی اور قانونی ماہرین کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کے بعد آئینی طور پر وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے۔ آئین کے تحت اب صدر ممنون حسین قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے جس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ جس کے بعد نئے وزیر اعظم اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ نئے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد وفاقی کابینہ کا قیام عمل میں آئے گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے فیصلے کی نقل حاصل کرلی ہے، جس کی روشنی میں نواز شریف کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد اب نواز شریف کوئی عوام عہدہ یہاں تک کہ اپنی ہی سیاسی جماعت کے صدر بھی نہیں رہ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

دہشتگردوں, نے, پاکستان کی, سرزمین, پرحملہ کیا

دہشتگردوں نے پاکستان کی سرزمین پرحملہ کیا

اسلام آباد: دہشتگردوں نے پاکستان کی سرزمین پرحملہ کیا، 18 اپریل کوسرحد پار سے 15 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے