کہا تھا پپو پانچوں پیپرز میں فیل ہوگا، شیخ رشید کی ٹویٹ

پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار پوری قوم کے ساتھ پاکستانی سیاسی رہنما بھی بے چینی سے کررہے تھے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما پر تاریخی فیصلہ دیئے جانے کے بعد سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مختلف ٹویٹس کی گئی ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیر اعظم کی نااہلی پر دلچسپ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کہا تھا ’’پپو پانچوں پیپرز میں فیل ہوگا‘‘۔’’ قربانی سے پہلے قربانی ہوگئی‘‘.

 
آصف علی زرداری اور بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بھی پیچھے نہیں رہیں انہوں نے ٹویٹ میں نواز شریف کا نام لیے بغیر صرف لکھا ’’نااہل‘‘۔
 
 پی پی رہنما اور سینیٹر سعید غنی نے بھی اس موقع پر ٹویٹ کیا وہ تمام لوگ جنہوں نے نواز شریف کی حمایت جاری رکھی اب ان کے پاس شریف خاندان کو نااہل کرنے کے سوا کوئی چوائس نہیں۔
 
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے بھی ٹویٹ کی ہے ’’نواز شریف نااہل‘‘۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں نیب کے سامنے پیش

شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں نیب کے سامنے پیش

راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے