جیل کی ہوا کھانے والی مشہور بالی ووڈ اداکارائیں

ممبئی: ’’بالی ووڈ اور جیل‘‘ مختلف نظر آنے والے ان دو الفاظ کا آپس میں گہرا تعلق ہے، بالی ووڈ کے بہت سے سپر اسٹار جیل کی ہوا چکے ہیں جن میں سلمان خان، سنجے دت، شائینی آہوجا اور فردین خان سمیت دیگر مشہور اداکار شامل ہیں لیکن جیل جانے کے معاملے میں بالی ووڈ حسینائیں بھی کسی سے کم نہیں۔

سونالی بیندرے

بالی وڈ کی حسینہ سونالی بیندرے قانون کے شکنجے میں مذہب مخالف کام کی وجہ سے پھنسی تھیں،2001 میں ایک میگزین کے کور پران کی تصویر کو لے کر کچھ مذہبی لوگوں نے شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا تھابعد ازاں وہ ضمانت پر رہا ہو گئیں، اس کے علاوہ فلم ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘کی شوٹنگ دوران کالے ہرن کے شکار کے کیس میں سلمان، سیف علی خان اور اداکارہ تبو کے ساتھ سونالی بیندرے کانام بھی شامل ہے۔

مونیکا بیدی

بالی ووڈ کی ماضی کی معروف ماڈل و اداکارہ مونیکا بیدی  کسی ایک مقدمے میں نہیں بلکہ مختلف مقدمات میں جیل کی ہوا کھا چکی ہیں ، انہیں انڈر ورلڈ ڈان ابو سلیم کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے 2006 میں گرفتار کیا گیاتھا ، اس کے علاوہ جعلسازی کے مقدمے کے باعث بھی وہ کئی ماہ قانون کے شکنجے میں رہیں۔

مدھوبالا

لاکھوں دلوں کی دھڑکن 50 کی دہائی کی خوبصورت اداکارہ مدھوبالا کے خلاف 1957 میں ہدایت کار بی آر چوپڑا نے کیس درج کرایاتھا، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے فلم ’’نیا دور‘‘ میں کام کرنے کا ایڈوانس معاوضہ وصول کرنے کے بعد فلم میں کام کرنے سےانکار کردیا تھا جب کہ پیسے بھی واپس نہیں لوٹائے ، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دور میں دلیپ کمار اور مدھو بالا ایک دوسرے سے کافی نزدیک تھے لیکن دلیپ کمار نے عدالت میں مدھو بالا کے بجائے ہدایت کار بی آر چوپڑا کا ساتھ دیا تھا، اسی واقعے کے بعد دونوں کے رشتے میں سرد مہری آگئی تھی۔

ممتا کلکرنی

ماضی کی نامور اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر وکی گوسوامی کو کینیا کی پولیس نے منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا ، اداکارہ اس جرم میں ایک بار نہیں کئی بار جیل کی ہوا کھا چکی ہیں۔

ثنا خان 

بگ باس اور سلمان خان کی فلم ’’جے ہو‘‘کے ذریعے مشہور ہونے والی اداکارہ ثنا خان بھی جیل یاترا کرچکی ہیں، ثنا خان اور ان کے منگیتر کو 2014 میں صحافی پونم کھنا کو ہراساں کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا بعد ازاں انہیں ضمانت پرچھوڑدیاگیا۔

شویتا باسو پرساد

بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ شویتا باسو پرساد خواتین اسمگلنگ ریکٹ کا شکار ہوکر جیل جاچکی ہیں ، شویتا بڑی مشکلات کے بعد اس ریکٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوئیں اور آج ان کا شمار بھارتی ٹی وی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمیرہ احمد کے نئے ناول ’الف‘ اور اس پر مبنی ڈرامے کا اعلان

عمیرہ احمد کے نئے ناول ’الف‘ اور اس پر مبنی ڈرامے کا اعلان

لاہور:  مقبول ناول نگار اور اسکرین رائٹر عمیرہ احمد کے مداحوں کے لیے اچھی خبر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے