انجلینا جولی کا اپنی زندگی کے حوالے سے اہم انکشاف

لاس اینجلس: بین الاقوامی شہرت یافتہ نامور ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد وہ اپنے گھر کے تمام کام خود کرتی ہیں۔انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا نام دنیا کے معروف اور پسندیدہ ترین فلمی جوڑوں میں شمار کیا جاتا رہا ہے، تاہم ہالی ووڈ کی اس مشہور جوڑی کی علیحدگی کی خبر مداحوں پر بجلی بن کر گری۔
بریڈ پٹ اور انجلینا جولی 2005 میں فلم ’’مسٹر اینڈ مسز اسمتھ‘‘ کے بعد سے ایک ساتھ رہ رہے تھے اور دونوں 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے لیکن پھر اچانک اس جوڑی کوکسی کی نظر لگ گئی اور شادی کے صرف دو سال بعد ہی دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔
علیحد گی کے بعد پہلی بار جولی نے ایک انٹرویو کے دوران اپنےدل کی باتیں کرتےہوئے کہا کہ بریڈ پٹ کیساتھ سب کچھ بہترین تھا، بچوں کی وجہ سے زندگی مزید حسین ہو گئی تھی، تاہم گزشتہ گرمیوں میں حالات خراب ہونا شروع ہوئے اورہمارے رشتے کے درمیان اختلافات نے جنم لینا شروع کردیا ،بعد ازاں یہ اختلافات اتنے شدید ہوگئے کہ ستمبر تک ہم نے اپنے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تاہم بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد زندگی آسان نہیں تھی لہٰذا میں نے پرانا گھر چھوڑدیا اور کیلیفورنیا میں نیا گھر لے لیا تاکہ پرانی یادوں سے پیچھا چھڑاسکوں،کیلیفورنیا میں نیا گھر زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کی ہماری ایک چھوٹی سی کوشش ہے، میں اپنے نئے گھر میں برتن دھونے اور کھاناپکانے سمیت تمام کام خود کرتی ہوں اور اس طرح بچوں کے ساتھ وقت گزار کر مشکل حالات سے مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔
واضح رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی12سالہ رفاقت کے دوران ان کی فنی زندگی بھی بہترین رہی، دونوں نے بلاک بسٹر فلموں میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

یہ بھی پڑھیں

دوسروں ,کی, مشکلات اور, مسائل سمجھنے کی حیرت انگیز, صلاحیت

دوسروں کی مشکلات اور مسائل سمجھنے کی حیرت انگیز صلاحیت

مکینک کی اپنی نوکری چھوڑ دی تھی۔ مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ مجھے کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے