صدر ٹرمپ کے حکم پر چین پر جوہری حملہ کرسکتے ہیں، امریکی ایڈمرل

واشنگٹن: امریکا کے بحرالکاہل میں تعینات نیول بیڑے کے کمانڈر ایڈمرل اسکاٹ سوفٹ نے کہا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر چین پر جوہری حملہ کر سکتے ہیں۔ آسٹریلیا کی نیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی ایڈمرل نے یہ بھی کہا کہ امریکی فوج کے کمانڈر انچیف کی حکم عدولی کسی طور پر درست قرار نہیں دی جا سکتی۔ چین پر جوہری حملے کی بات ایڈمرل سوفٹ نے کانفرنس میں شریک ایک شخص کے ایک سوال کے جواب میں کہی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی فوج میں شمولیت کرنے والا ہر فوجی اس بات کا حلف اٹھاتا ہے کہ وہ کمانڈر انچیف کا وفادار رہے گا۔ امریکی صدر اپنے ملک کی افواج کا با لحاظِ منصب کمانڈر انچیف ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کامن ویلتھ ہیڈ کوارٹرز لندن میں یوتھ منسٹرز کانفرنس کا انعقاد

کامن ویلتھ ہیڈ کوارٹرز لندن میں یوتھ منسٹرز کانفرنس کا انعقاد

لندن: کانفرنس میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومتی فیصلوں کی زبردست پذیرائی ملی،شہزادہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے