کراچی میں مطلع ابر آلود ہونے کے باعث موسم خوشگوار

کراچی: شہر قائد میں موسم ابر آلود ہونے کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کئی روز سے سورج کی آنکھ مچولی جاری تھی تاہم آج صبح سے ہی کراچی پر بادلوں کا راج قائم ہے جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، لوگوں نے کئی روز بعد سہانے موسم کے باعث ساحل سمندر کا رخ کرلیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت کم سے کم 27 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں رواں برس گزشتہ 3 برسوں کے مقابلے میں مون سون بارشیں زیادہ ہوئی ہیں۔ جب کہ مزید بارشوں کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا

ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا

کراچی: ریلوے کی غفلت کے باعث ٹرینوں کا آپریشن تاحال معمول پر نہیں آسکا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے