سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں مرکز اسلامی اصل حالت میں بحال

کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر فیڈرل بی ایریا میں سنیما گھر میں تبدیل کیا گیا اسلامک سینٹراصل حالت میں بحال کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے گئے حکم کے بعد سنیما گھرمیں تبدیل کیے جانے والا مرکز اسلامی 7 سال بعد اصل حالت میں بحال کردیا گیا۔ اسلامک سینٹرمیں موجود سینما گھرکی چیزوں کو ہٹادیا گیا جب کہ سینما کا بورڈ ہٹا کرکلمہ طیبہ کا بورڈ لگا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مرکزاسلامی کوسنیما میں تبدیل کرنے والے ٹھیکیدارکے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے مرکز اسلامی کو اصل حالت میں بحال کرنےکا حکم بھی دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مساجد, و گلی, محلوں میں, میلاد و ذکر و نعت کی محافل

مساجد و گلی محلوں میں میلاد و ذکر و نعت کی محافل

کراچی: رحمتوں اور برکتوں بھری رات شب برات آج ملک بھر میں عقیدت و احترام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے