پنجاب حکومت کا لاہور خود کش دھماکے پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور میں ارفع کریم ٹاور کے قریب خود کش دھماکے پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے خود کش دھماکے پر پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بارے میں نوٹی فیکیشن جلد جاری کیا جائے گا، جے آئی ٹی میں پولیس کے علاوہ ایم آئی، آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے شامل ہوں گے  جب کہ  کمیٹی اپنی رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز فیروزپور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد شہید اور 52 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی و صوبائی حکومت اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو نوٹس جاری

وفاقی و صوبائی حکومت اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو نوٹس جاری

لاہور: عدالت عالیہ میں جسٹس شہرام سرور اور جسٹس وحید خان پر مشتمل بینچ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے