سسکس کاونٹی کی طرف سے کی جانے والی ادائیگیوں کا بینکنگ ریکارڈ مل گیا، تحریک انصاف

اسلام آباد: تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منی ٹریل مکمل ہوگئی ہے اور اس حوالے سے تمام بینکنگ دستاویزات حاصل کر لی گئی ہیں جو سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائیں گی۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن فلیٹس کی ادائیگی اور سسکس کاونٹی کی طرف سے کی جانے والی ادائیگیوں کا بینکنگ ریکارڈ مل گیا ہے،  تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ کیری پیکر سیریز کی بھی بینکنگ ٹریل عدالت کو فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اشتہاری آمدنیوں کا بینکنگ لین دین بھی عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں نیب کے سامنے پیش

شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں نیب کے سامنے پیش

راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے